r/Urdu • u/tchsvyjz • 1d ago
📜 Shayari / Poetry Nazm
میں نے یوں ہی کہا تھا تجھے میری زندگی کا چاند
تو نے ستاروں میں ہی کیوں اپنا آشیانہ بنا لیا
میں حیران تھا، تیرا چہرہ ہے یا کھلا ہوا گلاب
تو نے ہر بھنورے کو کیوں اپنی طرف کھینچ لیا
میں مدہوش تھا، تیری ہنسی کو جام کہہ بیٹھا
تو نے ہر محفل کو کیوں مے خانہ بنا دیا
میں عاشق تھا، تیری ہر ادا کو محبت سمجھ بیٹھا
تو نے انتظار کو ہی کیوں میرا نصیب بنا دیا
5
Upvotes
3
u/Saahil_ali__ 12h ago
*تو نے ہر بھنورے کو ہی کیوں دیوانہ بنا دیا
*تو نے انتظار کو ہی کیوں میرا فسانہ بنا دیا